96 ویں آسکر ز کی نامزدگیاں ،" اوپن ہائمر"  سرفہرست

 96 ویں آسکر ز کی نامزدگیاں ،

کیلیفورنیا: 96 ویں آسکر  ایوارڈ کی نامزدگیوں میں "اوپن  ہائمر" سرفہرست رہی۔  آسکر ایوارڈ فلمی دنیا کا معتبر ایوارڈ ہے  ۔ ہالی وڈ کی فلم 'اوپن ہائیمر'  13 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔ہالی وڈ کی اس فلم کو بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر (کرسٹوفر نولان)، بہترین اداکار (کیلیان مرفی )، بہترین معاون اداکارہ (ایملی بلنٹ) اور بہترین معاون اداکار (رابرٹ ڈاؤنے جونیئر) سمیت دیگر شعبوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
96 ویں آسکر ایوارڈز میں بہترین فلم کے لیے اوپن ہائمر کے علاوہ باربی،امریکن فکشن، دی ہولڈ اوور، کلرز آف دی فلاور مون، پاسٹ لائیوز، پور تھنگز، دی زون آف انٹرسٹ، مائیسٹرو، اور اناٹومی آف اے فال   کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
اوپن ہائیمر کے بعد پور تھنگز کو بہترین فلم کے ساتھ ساتھ بہترین ڈائریکٹر (یورگوس لینتھیموس   ) اور بہترین اداکارہ (ایما سٹون) سمیت سب سے زیادہ 11 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔کلرز آف دی فلاور مون کو بہترین ڈائریکٹر مارٹن سکورسز  اور بہترین اداکارہ (للی گولڈ سٹون) سمیت 10 ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا، مگر حیران کن طور پر لیونارڈو ڈی کیپریو بہترین اداکار کی نامزدگی پانے میں ناکام رہے۔
فلم باربی کے حصے میں بہترین فلم، بہترین معاون اداکار (ریان گوسلینگ) اور بہترین معاون اداکارہ امیریکہ فریررا سمیت 8 نامزدگیاں آئیں۔ باربی کی ڈائریکٹر گریٹا گیروگ  کو بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی فلموں کی کیٹیگری میں جاپان کی پرفیکٹ ڈے، سپین کی سوسائٹی آف دی اسنو، برطانیہ کی دی زون آف انٹرسٹ، جرمنی کی دی ٹیچرز لاؤنج اور اٹلی کی  لو کیپی ٹانو کے درمیان مقابلہ ہوگا۔خیال رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب 10 مارچ کو ہوگی۔

مصنف کے بارے میں