کے پی میں اگلی حکومت میری ہی ہوگی، کوئی اسے نہیں روک سکتا: پرویز خٹک

کے پی میں اگلی حکومت میری ہی ہوگی، کوئی اسے نہیں روک سکتا: پرویز خٹک

مردان :پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبے میں اگلی حکومت ان کی ہی ہوگی اور کوئی اسے روک نہیں سکتا۔مردان  میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صوبے میں اگلی حکومت ان کی ہی ہوگی اور کوئی اسے روک نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دوسروں سے دگنا قرضے لیے، عمران خان آیا اور لوٹ کھسوٹ کرکے چلا گیا، وہ میرے سمجھانے پر بھی نہ سمجھ سکے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو 75 سالوں سے ان وڈیروں اور جاگیرداروں نے لوٹا ہے، ملک کو کرپٹ ٹولے نے برباد کیا، اگر اپنے وسائل سے ملک کی معیشت کو ٹھیک نہیں کیا گیا تو 6 ماہ بعد مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ میں نے شروع کیا تھا بانی پی ٹی آئی تو بے خبر تھے، خیبرپختونخوا اور مرکز میں بھی حکومت میں نے بنائی تھی، بانی پی ٹی آئی تو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔ان کا کہنا تھاکہ 8 فروری کو میں وزیراعلیٰ اور حکومت پی ٹی آئی پی کی ہوگی۔
پرویز خٹک نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کوترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے تو میدان میں کیوں نکلے ہو، یہاں اسلام کے نام پر بھی ووٹ لیا گیا مگر اسلام اور علما کے لیے ان کی کیا خدمات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سکولوں، ہسپتالوں اور پولیس کی حالت زار سب کے سامنے ہے، پٹوار کلچر کا خاتمہ میں نے اپنے دور حکومت میں کیا تھا، خیبر پختونخوا میں اصلاحات میں نے کی تھے اگر عمران خان کرتے تو پنجاب حکومت میں کرلیتے۔

مصنف کے بارے میں