قاون کی بالادستی نہیں ہوتی تو سپریم کورٹ کو تالا لگا دیا جائے،سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے: بلاول بھٹو

قاون کی بالادستی نہیں ہوتی تو سپریم کورٹ کو تالا لگا دیا جائے،سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے پیچھے نہیں چھپنے دیں گے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اگر قانون کی بالادستی نہیں کرسکتی تو اس کو تالا لگادیں۔ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو بچانے کیلئے جمہوریت اور انسانی حقوق کے پیچھے چھپا جا رہا ہے۔  چیئرمین پی ٹی آئی 100فیصد جھوٹ بولتے ہیں ۔ جی ایچ کیو،کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔ کیا امریکا میں پینٹا گان یا برطانیہ میں ایم آئی سکس پر حملہ ہو تو کیا وہ چھوڑیں گے؟

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم امریکا سے زیادہ جمہوریت پسند ہیں۔ امریکا میں ایک پاپولر سیاستدان نے وائٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا تو اس کے ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ بند کردیے گئے لیکن ہم نے تو چیئرمین پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ بند نہیں کیے۔  کون سا ملک ہے جہاں اپنے ہی شہیدوں کی یادگاروں کو جلایا گیا؟

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ پر مبنی سیاست کررہے تھے۔  چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔ امریکا میں بھی ایک سیاستدان جھوٹ پر مبنی سیاست کررہا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے جو وعدے کیے پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈا ر کا شکریہ ادا کرتےہیں۔  شہبازشریف کو بہت قریب سےدیکھا،بہترین ورکنگ پالیسی ہے۔ شہبازشریف کا  کام کرنے کا انداز بہت مؤثر  ہے۔  ہم سب کو مل کر وزیراعظم شہبازشریف  کو مضبوط کرنا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو  نے تربیت دی کہ بڑوں کا ادب کرنا ہے۔ ہماری گالم گلوچ والی سیاست نہیں ہے۔ اس وقت ہماری یاری  ن لیگ کےساتھ ہے۔  سیلاب متاثرین کے فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بچپن سے جانتا ہوں۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی بحران کے باوجود دنیا پاکستان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہوئی۔ اسحاق ڈار باقیوں کیلئے وزیر خزانہ،میرے وہ انکل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں