میثاق معیشت پر بات اور دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں، آپ سب امیر ہوں گے تو پاکستان امیر ہو گا: آصف زرداری

 میثاق معیشت پر بات اور دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں، آپ سب امیر ہوں گے تو پاکستان امیر ہو گا: آصف زرداری

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے لاہور میں  صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  میثاق معیشت وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں۔ سابق صدر کاکہنا تھا کہ پاکستان گولڈن باسکٹ ہے۔ اللہ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا، ایکسپورٹس کو یورپ تک لے جانے کے لیے میں نے کوششیں کیں۔آصف زرداری پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے، میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے، میثاق معیشت پر بات اور دستخط کرنے کے لیے تیار ہوں، پاکستان متاثر ہو گا تو ہم سب متاثر ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ عدم تحفظ کی وجہ سے پاکستانی بیرون ملک سرمایہ کاری کر رہے ہیں، میں آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ دوں گا، انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کی ایکسپورٹس کا جائزہ لے چکا ہوں، بھارتی مصنوعات براستہ بنگلا دیش بیچی جا رہی ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ بنگلا دیش کی 70 فیصد ٹیکسٹائل برآمدات بھارتی ساختہ ہوتی ہیں، بنگلادیش میں بھارتی ٹیکسٹائل پر میڈ ان بنگلا دیش کا ٹیگ لگتا ہے۔


 ہمیں امداد نہیں تجارت کے مواقع دیکھنا ہوں گے، پہلے مقابلے کی سطح نہیں تھی اب ملکوں میں معیشت کی سطح پر مقابلہ ہوتا ہے، جھل مگسی سندھ کے قریب ہے وہاں کپاس کی کاشت کرانا چاہتا ہوں۔ معیشت کی بہتری کے لیے تجارت کو فروغ دینا ہوگا، آج پوری دنیا کو مہنگائی کا سامنا ہے، تجارت کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ سعودی عرب، ایران کے تعلقات بہتر ہو گئے ہیں، اب پاکستان ایران گیس پائپ لائن بھی جلد شروع ہو گی، اب گیس پائپ لائن میں تاخیر کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ جب آپ سب امیر ہوں گے تو پاکستان امیر ہو گا، ملک کے بہتر مستقبل کے لیے سب کو متحد ہونا ہو گا، کرکٹر کو پارلیمنٹ میں کہا تھا چارٹر آف اکانومی کرو، اس آدمی کو کوئی اندازہ نہیں تھا کوئی اس نے کام کیا ہو تو پتا ہوتا۔

مصنف کے بارے میں