پاکستانی کوہ پیما ء کرنل(ر)عبدالجبار بھٹی کی طبیعت بگڑ گئی

 پاکستانی کوہ پیما ء کرنل(ر)عبدالجبار بھٹی کی طبیعت بگڑ گئی

لاہور: دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی کوہ پیما ء کرنل(ر)عبدالجبار بھٹی کی طبیعت بگڑ گئی ۔ ریسکیو ٹیمیں کوہ پیما کو نیچے لا رہی ہیں،امید ہے انہیں آج کیمپ ٹو یا بیس کیمپ تک لایا جا سکے گا۔

ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے آکسیجن ختم ہو جانے کی وجہ سے پاکستانی کوہ پیما کرنل(ر)عبدالجبار بھٹی کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ریسکیو ٹیموں کی مدد سے انہیں بیس کیمپ تک لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستانی فوج کے سابق کرنل عبدالجبار بھٹی دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے ہیں۔انھوں نے یہ کارنامہ اتوار کو سرانجام دیا ہے۔

الپائن کلب کے مطابق عبدالجبار بھٹی مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے چوٹی پر پہنچے اور چوٹی سر کرنے کے بعد وہ نیچے کیمپ 3 کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

عبدالجبار بھٹی سے قبل نذیر صابر، حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکے ہیں۔

ان تینوں افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا اور کرنل(ر) بھٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پہلے پاکستانی ہیں جنھیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

کرنل (ر) عبدالجبار اس سے قبل پاکستان کی کئی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کرنل (ر) جبار نے پاکستان میں پیرا گلائڈنگ کو مقبول بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں