ای سی سی کا اجلاس طلب, داسوحملے میں ہلاک ہوئے چینی انجینئرز کیلئے خصوصی پیکج  کی منظوری کا امکان

ای سی سی کا اجلاس طلب, داسوحملے میں ہلاک ہوئے چینی انجینئرز کیلئے خصوصی پیکج  کی منظوری کا امکان

اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ای سی سی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈے کو منظوری کیلئے پیش کیاجائیگا۔ 

ذرائع کے مطابق  داسوحملے میں ہلاک ہوئے چینی انجینئرز کیلئے خصوصی پیکج  کی منظوری ایجنڈے میں شامل  ہے۔


ڈائریکٹریٹ اف ایموئنائزیشن کیلئے بارہ ارب روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے مالی مسائل سے نمنٹنے کیلئے مالی امداد کی درخواست بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


پاکستان سٹیل ملز کے ذمہ سوئی سدررن کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے مالی امداد کی بھی درخواست اجلاس کاحصہ ہے۔ 

مصنف کے بارے میں