وزیر اعظم شہباز شریف مختصر دورے پر یواے ای پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف مختصر دورے پر یواے ای پہنچ گئے

ابوظہبی : وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے دورہ پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ دوسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ یو اے ای ہے۔ 

انہوں نے یواے ای پہنچنے پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ابھی  مختصر لیکن اہم دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچا ہوں۔ تاریخی اور برادرانہ پاک یو اے ای تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ثمر آور  ملاقات کا  منتظر ہوں۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک میں سرمایہ کاری لانے کیلئے سعودی عرب کا بھی دورہ کرچکے ہیں جبکہ جون کے پہلے ہفتے میں چین بھی جا رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں