پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اسلام آباد جلسہ کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی

پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اسلام آباد جلسہ کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ  میں تحریک انصاف نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اسلام آباد میں جلسہ کی اجازت نا دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی۔


تحریک انصاف کے صدر اسلام آباد عامر مغل نے ڈی سی اسلام آباد کے خلاف اسلام آباد  ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر،  ڈپٹی کمشنر، آئی جی اور ایس ایس پی اسلام آباد فریق بنایا گیا۔ 


درخواست میں کہا گیا کہ عدالت مارچ میں انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کا حکم جاری کر چکی ہے،لیکن مارچ کا جلسہ شب قدر کی رات کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔دوبارہ ڈی سی اسلام آباد جلسے کی اجازت نہیں دے رہا ہے، ڈی اسلام آباد کو 8 جون بروز ہفتہ شام کی جلسے کی درخواست دے رکھی ہے۔ 


درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈی سی کو حکم جاری کیا جائے کہ جلسے کی اجازت دے اور پولیس جلسے کی سیکیورٹی کا بندوبست کرے۔

مصنف کے بارے میں