Get Alerts

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

 پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد : پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی  ۔انتظامیہ نے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست  پر سماعت کی, عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔جس کے بعد انتظامیہ نے جی ٹی روڈ روات پر جلسے کی اجازت دی۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست دے رکھی ہے۔ 

مزید براں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت ملنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کو اسلام اباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل شعیب شاہین عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 دوران سماعت ضلع انتظامیہ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ وکیل شعیب شاہین کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ چاہیں تو نئی درخواست دائر کر کے انتظامیہ کا اجازت نامہ چیلنج کر سکتے ہیں۔

ٹیگز: