رقص کریں اور مفت کافی پئیں،کیفے مالک کی انوکھی پیشکش

رقص کریں اور مفت کافی پئیں،کیفے مالک کی انوکھی پیشکش

ریاض:رقص کریں اور مفت کافی پئیں، سعودی عرب میں  کیفے مالک  نے انوکھی پیشکش کردی۔

دنیا بھر میں کہیں بھی  کوئی چیز لینی ہوتو اس کو پیسوں سے خریدا جاتا ہےلیکن ریاض میں ایک کیفے مالک نے ایک منفرد آفر کی ہے ۔

قطار میں  کسٹمر کو انتظار کرنے کی بجائے  کافی  لینے کے لیے رقم نہیں دینی پڑی گی بلکہ  رقص کرنے پر اسے کافی مل جائے گی۔ 

واضح رہے کہ ایسی ہی مارکیٹنگ ترکیہ کے آئسکریم سٹالز کی جانب سے بھی کی جاچکی ہے جہاں آئسکریم بیچنے والا اور کسٹمرز ایک ساتھ ڈانس کرتے ہیں اور پھر ڈانس کے بعد آئس کریم دی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں