ایس آئی ایف سی کا اجلاس طلب، وزیراعلیٰ کے پی  نظر انداز ،دیگر وزرائے اعلیٰ مدعو

ایس آئی ایف سی کا اجلاس طلب، وزیراعلیٰ کے پی  نظر انداز ،دیگر وزرائے اعلیٰ مدعو

اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کا اجلاس طلب کیاگیا ہے لیکن  وزیراعلیٰ کے پی کو مدعو نہیں کیا گیا اور دیگر وزرائے اعلیٰ مدعو کیے گئے ہیں۔ 

وزیر اعظم شہبا زشریف  نے  ایس آئی ایف سی  کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس  25 مئی کو طلب کیاہے، اس میں اہم امور پر بات ہوگی  لیکن   وزیر اعلی کے پی  علی امین گنڈا پور کو مدعو نہیں کیاگیا اوردیگر وزرا اعلی کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں پنجاب، سندھ اور  بلوچستان کے  وزرائے اعلیٰ کو  مدعو کیا گیا ہے  لیکن  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اجلاس  میں مدعو  نہیں کیا گیا۔

اجلاس ہفتے کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں  وزیراطلاعات، وزیرخزانہ، وزیردفاع، وزیرمنصوبہ بندی، وزیرتجارت، وزیرقانون وانصاف اور  وزیر آبی وسائل بھی شرکت کریں گے۔


نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  بھی ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چاروں چیف سیکرٹریز کو  بھی اجلاس میں مدعوکیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں