10ہزار طلبا کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹربائیکس دینے کا اعلان

10ہزار طلبا کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹربائیکس دینے کا اعلان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 10ہزار طلبا کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹربائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔ 

لاہور میں  پریس کانفرنس میں انہوں نے طلباء کو رعایتی نرخوں پر الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کا اعلان کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب محسن نقوی نے کہا  کہ یہ فیصلہ پنجاب میں فضائی آلودگی کو روکنےکے تناظر میں کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے سبسڈی پر 10ہزارالیکٹرک موٹربائیکس دینے کے اعلان سے طلباء کو فائدہ ہو گا،   آئے روز پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مسافر بسوں میں سوار ہو کر ٹائم پر کالج پہنچنا مشکل ہوتا تھا ایسے میں الیکٹرک بائیکس انکی مشکلات کو کم کرنے میں مفید ثابت ہو گیں.

یاد رہے کہ لاہور کو آج پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں