لیگی قیادت کی لندن میں ایک اور بیٹھک ، ججوں، جرنیلوں کے احتساب کی  بجائے  معاشی اہداف کو پارٹی بیانیہ بنانے پہ غور

لیگی قیادت کی لندن میں ایک اور بیٹھک ، ججوں، جرنیلوں کے احتساب کی  بجائے  معاشی اہداف کو پارٹی بیانیہ بنانے پہ غور

لندن:  مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی ایک اور اہم ملاقات ہوئی جس میں ججوں، جرنیلوں کے احتساب کی  بجائے  معاشی اہداف کو پارٹی بیانیہ بنانے پہ غور ہوا۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں پارٹی بیانیے اور منشور کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جبکہ قائد ن لیگ نواز شریف نے تمام سی ای سی ممبران کو   7 دن کے اندر تحریری تجاویز  دینےکی ہدایت کی ہے۔نوازشریف نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ادھر ادھر کے بجائے ن لیگ صرف معاشی اہداف کی جانب توجہ مرکوز رکھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف نے کہا کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ نواز شریف نے سازش میں شامل افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ دہرادیا۔ انھوں نے کہا کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا ۔

نواز شریف نے کہا کہ جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ جنرل باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، جسٹس کھوسہ، عظمت سعید، اعجازالاحسن پاکستان اور بائیس کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔