اگرآپ چاہتے ہیں آپ کے بچے ذہین ہوں تو انہیں یہ گیم ضرور کھیلنے دیں

اگرآپ چاہتے ہیں آپ کے بچے ذہین ہوں تو انہیں یہ گیم ضرور کھیلنے دیں

واشنگٹن: ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ذہین ترین ہوں اور زندگی میں کامرانیاں سمیٹیں۔ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ایک ایسی گیم بتا دی ہے جووالدین پہلے دن سے بچے کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیں تو اس کی ذہانت میں بے حد اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ گیم ’آئی سپائی‘ (I Spy)ہے۔ امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ بچے کی پیدا ئش کے دن سے ہی اس کے ساتھ یہ گیم کھیلنا شروع کر دیں لیکن ذرا مختلف انداز میں۔ انہیں یہ گیم موبائل فون یا کسی اور ڈیوائس پر نہیں بلکہ براہِ راست بچے کے ساتھ کھیلنی ہے۔ انہیں چاہیے کہ وہ مختلف چیزیں، پھل اور سبزیاں وغیرہ اٹھائیں اورہر ایک کا رنگ بچے کو بتائیں۔

مثال کے طور پر سنگترا لیں اور بچے کو بتائیں کہ ’سنگترا پیلا ہوتا ہے۔‘ اسی طرح باقی سبزیوں اور پھلوں کے رنگوں سے اسے روشناس کرائیں اور بتدریج دیگر چیزوں کے متعلق اسے بتائیں۔ رپورٹ کے مطابق چلڈرنز نیشنل ہیلتھ سسٹم کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”بچے کے ساتھ یہ گیم کھیلنے سے پہلے دن سے ہی اس کا دماغ مربوط اور متحرک ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس جو ماں باپ اپنے بچوں کے ساتھ توتلی سے آواز میں لاڈ پیار پر مبنی بے معنی باتیں کرتے ہیں اس سے بچوں کے دماغ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ ڈاکٹر ویٹوریو گیلو کا کہنا تھا کہ ”بچے کے ساتھ یہ گیم کھیلنے سے اس کے دماغ کو تحریک ملتی ہے اور اس کے حساسیت کے عوامل کام کرنا شروع کر یتے ہیں جس سے ان کا دماغ نئی چیزیں سیکھنے اور چیزوں کو یاد کرنے میں تیز ہو جاتا ہے۔“

مصنف کے بارے میں