سعودی عرب کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تیاری ہونے لگی

سعودی عرب کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی تیاری ہونے لگی

جنیوا:اقوام متحدہ کے سیکریٹری کے مطابق سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں جلد فیصلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل انٹونیوگوترش، سعودی عرب کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کے خواہاں ہیں۔
گزشتہ سال بھی اقوام متحدہ نے اس عمل کا ارادہ کیا تھا کہ سعودی عرب کا نام بچوں کے حقوق پامال کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا جائے لیکن سعودی عرب نے عالمی ادارے کی مالی امداد منقطع کرنے کی دھمکی دے ڈالی جس کے بعد اس وقت کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی سفارش پر اس فہرست سے سعودی عرب کا نام عارضی طور پر نکال دیا گیاتھا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے ایسے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جنہیں جنگی جرائم کے زمرے میں لایا جا سکتا ہے ۔