ن لیگ نے  پیکا قوانین ترامیمی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کردیا

 ن لیگ نے  پیکا قوانین ترامیمی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے  پیکا قوانین میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ  میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے محسن شاہ نواز رانجھا نے  پیکا قوانین میں آرڈیننس کے ذریعے ترامیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ  میں چیلنج کردیا، درخواست میں استدعا کی  گئی  ہے کہ پیکا قوانین میں ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس پارلیمنٹ سے قانون سازی کو بائی پاس کرکے جاری کیا گیا ہے، عدالت ترمیمی آرڈیننس کو غیر آئینی اور بد نیتی پر مبنی قرار دے،صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 درخواست میں صدر پاکستان، سیکرٹری قانون، سیکرٹری قومی اسمبلی اور سیکرٹری سینٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔  پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی پیکا ایکٹ کے ترمیمی آرڈیننس کو چیلنج کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں