سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم منظور

سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم منظور

سوشل میڈیا کوریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم منظور کر لی گئی۔

وزیراعظم کی  پیکا ایکٹ میں  ترمیم کی منظوری  کے بعد نیا تجویز شدہ پیکا بل 2024 کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پیکا قانون ترمیمی بل کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ اور قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی ۔

پیکا ترمیمی بل اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کی انچارج وزارت آئی ٹی ہوگی، ڈیجیٹل اتھارٹی انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنائے گی۔ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی مثبت ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے فروغ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ تعاون میں سہولت فراہم کرے گی، مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو بھی ریگولیٹ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی آن لائن مواد کو ریگولیٹ کرے گی جبکہ اتھارٹی سوشل میڈیا پر قانون کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی، ڈیجیٹل رائٹس اتھارٹی نئے پیکا قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

ڈیجیٹیل رائٹس اتھارٹی ملوث افراد اور گواہوں کو طلب کر سکے گی، اس کے علاوہ ڈیجیٹل حقوق کے قوانین کو نافذ کرنے کے لیے قواعد بھی بنا سکے گی جبکہ آن لائن دائرے میں صارف کی حفاظت کو فروغ دینے اور بنیادی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ایک محفوظ اور قابل اعتماد ڈیجیٹل ماحول بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے وزارت آئی ٹی نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹگیشن اتھارٹی بنانے سے متعلق ایس ار او جاری کیا تھا۔ جس کے بعد کابینہ کی قانونی اصلاحات کمیٹی نے مجوزہ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن ایجنسی کے قیام کی تجویز دی تھی۔

مصنف کے بارے میں