گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹائون شپ لاہور کا پانچواں کانوکیشن، 372 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹائون شپ لاہور کا پانچواں کانوکیشن، 372 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

لاہور:گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹائون شپ لاہور کا پانچواں کانوکیشن کالج کیمپس میں ہوا، تقریب کی صدارت ڈاکٹر نظام الدین سابق چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن نے کی۔

 آصف بیگ مرزا چیف ایگزیکٹیو آفیسر اے  بی ایم  سیکیورٹیز اور اظہر علی ملک، صدر سندر ٹریڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔  پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ 

انہوں نے کہا کہ کالج نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئی پالیسی کی روشنی میں 14 مضامین میں بی ایس پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے جہاں جدید تقاضوں کے مطابق طلبا و طالبات کو تعلیم و تربیت دی جار رہی ہے۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ کالج میں طلبا کی متعلقہ شعبوں میں عملی تربیت کی غرض سے کیرئیر کاونسلنگ سینٹر فعال ہے اور باقاعدگی سے سیمینار ، سمپوزیم ، ورکشاپ اور فیلڈ وزٹ کروائے جا رہے ہیں۔