الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 6 نشستیں خالی قرار دیدی گئی ہیں جبکہ وہ این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔ 
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108، 118 ننکانہ، این اے 239 کراچی، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کی نشست خالی قرار دی گئی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں