عمر ایوب کو جوابدہ نہیں ،میرے باس صرف عمران خان ہیں: شیر افضل مروت ، شوکاز نوٹس مسترد

عمر ایوب کو جوابدہ نہیں ،میرے باس صرف عمران خان ہیں: شیر افضل مروت ، شوکاز نوٹس مسترد

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کا شوکاز نوٹس یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ عمر ایوب ان کے باس نہیں، باس صرف بانی پی ٹی آئی ہیں، جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے۔

 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں مجھ سے کچھ لوگ ناخوش ہیں۔ علی ظفر کے فیصلے کا علم مجھے کل ہوا، مجھے ابھی پتا نہیں کون علی ظفر کی جگہ لے گا۔ چیئرمین کےلیے جو نام بانی پی ٹی آئی فائنل کریں گے کل تک پتہ چل جائے گا۔


رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن ہونے کے بعد ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، میں نے یہ کہا الیکشن میں مینڈیٹ چوری پر جو احتجاج ہونا چاہیے وہ نہیں ہوا۔بیرسٹر گوہر کی نااہلی پر کوئی بات نہیں کی، انکا دوست ہوں۔ بیرسٹر گوہر سے وکالت کے باعث کافی عرصے سے تعلق ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ جب بیرسٹر گوہر کا نام تجویز کیا گیا تھا اس وقت میں نے بھی انکا نام تجویز کیا تھا۔ نوٹس کی سیاست مجھے نہیں پسند، نوٹس کا جواب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد دوں گا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میرے لیے شوکاز نوٹس پہلے بھی تیار ہوئے تھے، ورکرز کا پسندیدہ ہوں اس لیے میں ان کو نہیں پسند۔عمر ایوب میرے باس نہیں، میرے باس بانی پی ٹی آئی ہیں، بانی پی ٹی آئی جو کہیں گے وہ کروں گا۔

مصنف کے بارے میں