بھارتی فوج نے 28 ماہ کی جنگ بندی ختم کردی ، ایل او سی پر فائرنگ ،کشمیری شہید 

بھارتی فوج نے 28 ماہ کی جنگ بندی ختم کردی ، ایل او سی پر فائرنگ ،کشمیری شہید 
سورس: File

راولپنڈی: بھارت نے 28 ماہ کی جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی ہے۔ ست وال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ستوال سیکٹر میں بھارتی فوج  نے آج 11 بج کر 55 منٹ پر حسب سابق غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی ۔ 

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ نئے جیو اسٹریٹیجک حالات کے تناظر میں بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیا ۔ بھارتی منصوبے کا مقصد اپنے جھوٹے بیانئے اور من گھڑت الزامات کو ڈھنڈورا پیٹنا ہے ۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔ کنٹرول لائن بیلٹ پر بسنے والے کشمیریوں کی حفاظت کی خاطر پاکستان اپنی مرضی سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں