غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے معروف فٹبالر حمدان قشطہ شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حمدان قشطہ شدید زخمی ہوئے، اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ، غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف، جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے ڈرون حملے کیے گئے جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔