پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کا معاملہ، پلاٹ ٹرانسفر کئے جانے کی تفصیلات سامنے آ گئی

پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کا معاملہ، پلاٹ ٹرانسفر کئے جانے کی تفصیلات سامنے آ گئی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے دفتر کے خلاف کاروائی کا معاملہ پر پلاٹ کے ٹرانسفر کئے جانے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

سی ڈے اے دستاویزات کے مطابق  پلاٹ سرتاج نامی شخص سے 7 جولائی 2020 کو پاکستان تحریک انصاف کے نام منتقل ہوا۔ سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی ارشد داد نے قانونی کاروائی مکمل کروائی اور ٹرانسفر لیٹر پر سی ڈی اے حکام کے دستخط موجود ہیں۔

خیال رہے گز شتہ رات سی ڈی اے کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر موجود غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو ختم کر کے دفتر کو سیل کردیا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق پلاٹ پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوہے اضافی منزل بھی تعمیر کی گئی تھی۔ مرکزی سیکرٹریٹ سیل ہونے کی خبر پھیلتے ہی پی ٹی آئی قائدین، چیئرمین مرکزی دفتر پہنچے۔

سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ سیکٹر جی 8/4 میں قائم سیاسی جماعت کی جانب سے پلاٹ پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات قائم کی گئی، مذکورہ پلاٹ سرتاج علی نامی شخص کو الاٹ کیا گیا ہے جس کی اراضی پر قبضہ کر کے تجاوزات قائم کی گئیں۔