سب سے  مہنگے داموں بکنے والے پر کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے 

 سب سے  مہنگے داموں بکنے والے پر کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے 

آکلینڈ: معدوم پرندے کے پر کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے ایک نیلام گھر میں معدوم پرندے ہوئییا کا پَر 28 ہزار 417 ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہونے کے بعد دنیا کا سب سے مہنگے داموں بکنے والا پَر بن گیا۔

ویبز نیلام گھر کے مطابق اس پرکی فروخت 1800 ڈالر میں متوقع تھی لیکن اس کی ریکارڈ قیمت میں نیلامی نے امیدوں کے ساتھ گزشتہ ریکارڈ کو بھی کو بھی پاش پاش کر دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اس ہی پرندے کے ایک پَر نے 2010 میں 5 ہزار 150 ڈالر میں فروخت ہوکر بنایا تھا۔

ہوئییا پرندہ ماؤری قبیلے کے لوگوں میں مقدس سمجھا جاتا تھا اور اس کے پَر قبیلے کے سرداروں اور ان کے خاندان والوں کے خَود میں لگایا جاتا تھا۔ہوئییا پرندے کو آخری بار مصدقہ طور پر 1907 میں دیکھا گیا تھا۔ اگرچہ، اس کے بعد آئندہ 30 سالوں میں متعدد بار اس پرندے کے دیکھے جانے کے غیر تصدیق شدہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

ویبز آکشن ہاؤس میں ڈیکوریٹیو آرٹس کی سربراہ لیاہ مورِس نے ایک نیوز ریلیزمیں کہا کہ یہ بات کافی باعث مسرت ہے کہ تاریخ کی اس نایاب شے کو مہنگے داموں خریدنے والا ملا۔ یہ ہمارے ماحولیات کی نزاکت اور اس میں رہنے والی جنگلی حیات کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں