پیرا میٹرز پہلے طے کیے جائیں،  تحریک انصاف مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے:شبلی فراز

پیرا میٹرز پہلے طے کیے جائیں،  تحریک انصاف مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے:شبلی فراز

اسلام آباد :سینٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے۔سینٹر شبلی فراز نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  تحریک انصاف حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے مشروط طور پر تیار ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  جو سٹیک ہولڈرز ہیں ان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، پہلے مذاکرات کے لیے ماحول بنایا جائے ،مذاکرات کے پیرا میٹرز پہلے طے کیے جائیں۔ سیاسی عدم استحکام نے ملک کو گرفت میں لیا ہوا ہے ۔

 مذاکرات کے پیرا میٹرز پہلے طے کیے جائیں کہ کس کس طریقے سے اور کس ماحول میں ہوں گے تبھی مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت فارم 47 پر تشکیل پانے والی ہے اب دیکھنا یہ ہے وہ کس حد تک بااختیار ہے۔ اس کے لیے پہلے گراونڈ ورک اور پھر ماحول کو مدنظر رکھنا ہے۔ ہم پاکستان کے لیے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں ، سیاسی انتقام کے ماحول میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں اس سکے گا ۔کہ ملک بھی ہمارا ہے اور پاک فوج بھی ہماری ہے ۔تحریک انصاف کو سیاسی  آزادی اور ایکٹیویٹی کی اجازت دی جائے۔

مصنف کے بارے میں