8 فروری کی دھاندلی میں فوج کا کوئی ہاتھ نہیں، جس کے پاس طاقت ہے بات چیت اسی سے ہوگی: عارف علوی 

8 فروری کی دھاندلی میں فوج کا کوئی ہاتھ نہیں، جس کے پاس طاقت ہے بات چیت اسی سے ہوگی: عارف علوی 

راولپنڈی : سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والی دھاندلی میں فوج کا واقعی کوئی ہاتھ نہیں لیکن کچھ لوگ ملوث ہیں۔ طاقت جس کے پاس ہے اسی کے ساتھ بات ہوسکتی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ  فارم 47 کی پیداوار حکومت کے ساتھ کیا بات کریں۔ راستہ یہ ہے 70 فیصد لوگوں کے مینڈیٹ والوں سے بات کرنی پڑے گی۔ 

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خدا کے واسطے میری فوج کو بچائیں یہ ہمارا ادارہ ہے۔  میں نے کل بھی کہا معافی مظلوم کو نہیں ظالم کو مانگنی چاہیے ۔ الیکشن میں جو مینڈیٹ چھینا گیا اسکا ثبوت موجود ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے جاتے جاتے کہا تھا اب فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کیا ضرورت تھی پریس کانفرنس کی آپ نے فوج کو بدنام کیا ۔  بانی پی ٹی آئی ساری قربانیاں دینے کیلئے تیار ہے، بانی پی ٹی آئی پوری دنیا میں پاپولر لیڈر ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں