فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ریاست کے طور پر تسلیم کیے جانے کا امکان

 فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ریاست کے طور پر تسلیم کیے جانے کا امکان

نیو یارک: فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ریاست کے طور پر تسلیم کیے جانے کا امکان ہے 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  امکان ہے کہ متحدہ عرب امارات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) میں”ریاست فلسطین“  کو تسلیم کرنے کے لیے ایک قرارداد پیش کرے گا۔

قرارداد کے مسودے کے مطابق ”فلسطین چارٹر کے آرٹیکل 4 کے مطابق اقوام متحدہ میں رکنیت کے لیے اہل ہے اور اس لیے اسے اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے داخل کیا جانا چاہیے“۔

متن میں فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور  آزاد ریاست فلسطین کے حق کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک فلسطینی وفد کو صرف UNGA میں مبصر کا درجہ حاصل ہے۔ متحدہ عرب امارات کی قرارداد کو اسمبلی میں اکثریت کی حمایت ملنے کی توقع ہے، جہاں تقریباً 140 ممالک پہلے ہی آزادانہ طور پر فلسطینی ریاست کو قراردادوں میں تسلیم کر چکے ہیں جنہیں ویٹو نہیں کیا جا سکتا۔

تاہم، اقوام متحدہ کی مکمل رکن ریاست بننے کا واحد طریقہ سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے ذریعے ہے، جہاں امریکہ نے ماضی میں، حال ہی میں اپریل میں اسی طرح کی پیش رفت کو روکا ہے۔

مصنف کے بارے میں