پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

 پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد سے رجوع کیا۔ عدالت نے شبلی فراز کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کرلی.

یاد رہے کہ رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے حوالے سے تھانہ ڈی ٹی ڈی میں درج مقدمہ درج ہے۔

درخواست ضمانت پر سماعت  انسداد دہشتگری عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے کی ، شبلی فراز وکلاء نعیم حیدر پنجوتھہ، انتظار حسین پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

 جج راجہ جواد عباس  نے یمارکس دیے کہ میں ڈیوٹی جج نہیں ہوں، نئے جج تعینات ہو جائیں تو معاملہ دیکھ لیں گے،  پہلی دفعہ مچلکے 5 ہزار تھے، بھاگنے کے بعد 50 ہزار ہو گئے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کی ضمانت بھی 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور ہوئی۔

 شبلی فراز کے وکیل  نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہیں، وہ دے سکتے ہیں ہم نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے شبلی فراز کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت 50 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ بجلی نہیں جس وجہ سے آرڈر نہیں کر سکتا، 12 بجے تک تحریری آرڈر لے لیں۔

اس سے قبل شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری عدم پیروی پر خارج کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں