زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد مقدمہ ،پی ٹی آئی رہنما ؤں کی عبوری ضمانت میں27 اپریل تک توسیع کردی

زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد مقدمہ ،پی ٹی آئی رہنما ؤں کی عبوری ضمانت میں27 اپریل تک توسیع کردی

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی  عدالت میں پیشی کے وقت زمان پارک  میں پارٹی کارکنان  کیخلاف جلاؤ گھیراؤ اور پولیس تشدد  پر  انسداددہشت گردی  نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 اپریل   تک توسیع  کردی ۔

 انسداد دہشت گردی عدالت لاہور    میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر سمیت چھ ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،جے آئی ٹی سربراہ عمران کشورنے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان نے بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ،تمام ملزمان سے گواہوں کی موجودگی میں  سوالات کرنے ہیں ،عدالت نے تمام  ملزمان کو آج ہی 2:30 بجے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

مصنف کے بارے میں