Get Alerts

5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس : علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع

 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس : علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر مبینہ تشدد کے کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 17 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کی، جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں وہ عمران خان سے ملاقات اور کیس کی سماعت کے سلسلے میں گئی ہوئی ہیں۔

عدالت نے کیس کا ریکارڈ پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے علیمہ اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور عبوری ضمانت کی مدت بھی 17 اکتوبر تک بڑھا دی۔ 

ٹیگز: