9مئی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کو کارکنوں نے ناکام بنا دیا

 9مئی ریلی، بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کو کارکنوں نے ناکام بنا دیا

اسلام آباد : 9مئی کی ریلی میں  بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش  ناکام بنادی گئی۔ اسلام آباد میں 9مئی کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی  چیئرمین بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جسے کارکنوں نے ناکام بنا دیااور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کوبچالیا ۔


 تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جی نائن مرکز میں ریلی نکالی جہاں تحریک انصاف اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا۔

اس موقع پر پولیس نے چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی کارکنوں نے بیرسٹر گوہر کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تحریک انصاف کے کارکن بیرسٹر گوہر کو گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

مصنف کے بارے میں