ریال میڈرڈ، بائرن میونخ کو شکست دے کر چیمپینئز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

ریال میڈرڈ، بائرن میونخ کو شکست دے کر چیمپینئز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

میڈرڈ: ہسپانوی شہر میڈرڈ میں کھیلے جانے والے یو ئیفا چیمپینئز لیگ  کے دوسرے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بائرن میونخ کو 1-2 سے شکست دے دی۔سیمی فائنل کے دوسرے لیگ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جس کے اختتامی لمحات میں ریال میڈرڈ نے اپنی متوقع شکست کو جیت میں بدل دیا۔


واضح رہے کہ یکم مئی کو جرمن شہر میونخ میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ کے درمیان مقابلہ 2-2 سے برابر رہا تھا جس کے بعد دوسرا لیگ دلچسپ ہوچکا تھا۔

میچ کے پہلے ہاف میں ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ دونوں نے ہی اٹیکنگ گیم کھیلا لیکن دونوں سکور کرنے میں ناکام رہے۔دوسرے ہاف کے 68ویں منٹ میں جرمن کلب بائرن میونخ کے ڈیویس نے شاندار گول سکور کرکے اپنے کلب کو برتری دلوائی، لیکن اگلے دو منٹ میں ریال میڈریڈ کی جانب سے مقابلہ برابر کردیا گیا۔
یاد رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں جرمن کلب بروشیا ڈورٹمنڈ، فرانسیسی پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں