سی ڈی اے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، پٹیشن فائل کرچکے، امید ہے کہ عدلیہ سے ہمیں ریلیف ملے گا:بیرسٹر گوہر

 سی ڈی اے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، پٹیشن فائل کرچکے، امید ہے کہ عدلیہ سے ہمیں ریلیف ملے گا:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ  سی ڈی اے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، پٹیشن فائل کرچکے، امید ہے کہ عدلیہ سے ہمیں ریلیف ملے گا۔

اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ    سی ڈی اے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، پٹیشن فائل کرچکے، امید ہے کہ عدلیہ سے ہمیں ریلیف ملے گا۔ان کاکہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کو70 فیصد عوام کا اعتماد حاصل ہے، ہمارے سینٹرل آفس پر بلا جواز آپریشن کیا گیا، آپریشن کا مقصد ہمیں دباؤ میں لینے کے لیے تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دبئی لیکس سے توجہ ہٹانے کے لیے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں، سی ڈی اے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، پٹیشن فائل کرچکے، امید ہے کہ عدلیہ سے ہمیں ریلیف ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے راستے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہماری خواتین کو جیل میں ڈالا گیا۔ ہتھکنڈوں کے باوجود ہم نے الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے، ہم اپنی آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔


 

مصنف کے بارے میں