عدم تعاون ،بھارت  میں افغان سفارت خانے کے عملے نے دفتر کو تالا لگا دیا، سفارت کار وں نے امریکہ  اور یورپ  کا رخ کرلیا

 عدم تعاون ،بھارت  میں افغان سفارت خانے کے عملے نے دفتر کو تالا لگا دیا، سفارت کار وں نے امریکہ  اور یورپ  کا رخ کرلیا

نئی دہلی :عدم تعاون  پر بھارت  میں افغان سفارت خانے کے عملے نے دفتر کو تالا لگا دیاگیا۔ سفارت کار وں نے امریکہ  اور یورپ  کا رخ کرلیا۔بھارتی دارالحکومت میں واقع افغانستان کے سفارت خانے کو عملے نے مودی سرکار اور طالبان حکومت کی جانب سے عدم تعاون پر ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شکوہ کیا کہ بار بار کی یاد دہانیوں کے باوجود سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع نہیں کی گئی۔افغان سفارت خانے کی سوشل میڈیا پر پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت اور میزبان ملک بھارت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے اور عدم تعاون کے باعث سفارتی فرائض ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حالات میں دفتر کو کھولے رکھنا ناممکن ہوگیا ہے اس لیے سفارت خانے کو تالا لگانے پر مجبور ہوگئے نیز چابیاں میزبان ملک بھارت کے حوالے کرکے افغان سفارت کار سیاسی پناہ کے لیے امریکا اور یورپ چلے گئے۔
بھارت اور طالبان حکومت کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے نئی دہلی میں افغان سفارت خانہ بند ہونے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ افغانستان میں اگست 2021 میں طالبان نے اقتدار سنبھال لیا تھا اور اب تک کسی ملک نے اس حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم کئی ممالک نے سفارتی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔


طالبان وزارت خارجہ کے عدم تعاون اور فنڈز کی کمی کے باعث کئی ممالک میں موجود افغان سفارت خانوں کو عملہ بند کرنے پر مجبور ہوگیا ہے اور ان سفارت کاروں نے سیاسی پناہ کے لیے مغربی ممالک کا رخ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں