اسرائیل سے تعلقات ، پاکستان ملکی مفاد دیکھ کر فیصلہ کرے گا: نگران وزیر خارجہ 

اسرائیل سے تعلقات ، پاکستان ملکی مفاد دیکھ کر فیصلہ کرے گا: نگران وزیر خارجہ 
سورس: File

اسلام آباد : نگران وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر پاکستان اپنا فیصلہ ملکی مفادات میں کرے گا۔

اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاملے پر نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر پاکستان فلسطینی عوام کے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 6 سے 7 مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔

اپنے بیان میں اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن پر اسرائیل نے مبارک باد بھی دی ہے۔

مصنف کے بارے میں