بانی پی ٹی آئی پہلی بار یوم تاسیس کے موقع پر جیل میں ہیں،انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی :علی امین گنڈا پور

 بانی پی ٹی آئی پہلی بار یوم تاسیس کے موقع پر جیل میں ہیں،انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی :علی امین گنڈا پور

اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی پہلی بار یوم تاسیس کے موقع پر جیل میں ہیں، انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ۔ علی امین گنڈا پور نے  اسلام آباد میں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی پہلی بار یوم تاسیس کے موقع پر جیل میں ہیں،انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ۔

 توشہ خانہ میں بانی پی ٹی آئی نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔بانی پی ٹی آئی نے  پوری دنیا میں اسلام کی بات کی، دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں کے خلاف زیادتی ہوگی آواز اٹھائیں گے۔ علی امین نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کیے گئے لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے، ان کا پیسہ وہاں ہے، یہ کمزور ہیں، کمزور لوگ آواز نہیں اٹھا سکتے، بانی پی ٹی آئی آج بھی ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ توشہ خانہ میں بانی پی ٹی آئی نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کو مزید قید میں رکھنا اب ان کے بس میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد میں پڑنے والے کامیاب نہیں ہوں گے، پوری قوم جان چکی کہ اس ملک سے وفادار صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔