ہمیں کاغذات جمع نہیں کرانے دیے جا رہے: ایک دن پہلے کا بیان، ہمارے امیدواروں نے سب سے زیادہ کاغذات جمع کراکر تاریخ رقم کردی : پی ٹی آئی حامیوں کا آج کا بیان

ہمیں کاغذات جمع نہیں کرانے دیے جا رہے: ایک دن پہلے کا بیان، ہمارے امیدواروں نے سب سے زیادہ کاغذات جمع کراکر تاریخ رقم کردی : پی ٹی آئی حامیوں کا آج کا بیان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی طرف سے دوہرے رویے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک دن پہلے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ دعویٰ کر رہا تھے کہ ان کے کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہیں دیا جا رہا۔

کاغذات نامزدگی کا وقت ختم ہونے کے بعد اب پی ٹی آئی کے حامی یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی طرف سے عام انتخابات کے لیے ملک بھر سے سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں قومی اور 4صوبائی اسمبلیوں کی 859 نشستوں کےلئےکاغذات جمع کرائے گئے  ہیں ۔ مبینہ طور پر پی ٹی آئی 2434  ،ن لیگ 2134  اور پیپلز پارٹی کی طرف سے 1651 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔ 

پی ٹی آئی حامیوں کا کہنا ہے کہ کاغذات جمع نہ کرانے دیے جانے کا بیان بھی درست ہے کیونکہ انہیں مشکلات پیش آ رہی تھیں جبکہ سب سے زیادہ کاغذات جمع کرانے کا بیان بھی غلط نہیں کیونکہ عدالتوں کی مداخلت پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔