کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے طالب علموں کی آواز سن سکے: مریم نواز شریف

کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے طالب علموں کی آواز سن سکے: مریم نواز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی آواز سن سکے۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ یوکرین میں سیکڑوں پاکستانی طالب علم وہاں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں۔انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلباءکی فریاد سننے والا کوئی ہے۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سینکڑوں طلباءاور دیگر پاکستانی وہاں پھنس گئے ہیں تاہم یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یہاں موجود تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ طلباءاور دیگر پاکستانی لوویو یا ٹرنوپل پہنچیں، ایمبیسی نے پاکستانیوں کیلئے رہائش کا انتظام کر لیا ہے۔ یوکرین میں موجود تمام پاکستانی اور طلباءٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ہماری ہدایات حاصل کرتے رہیں اور کیف میں موجود طلباءٹرین کے ذریعے فوری لیویو آ جائیں۔ 

مصنف کے بارے میں