اویس قادر شاہ اسپیکر، نوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

اویس قادر شاہ اسپیکر، نوید انتھونی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب

  کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔ دونوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ 

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔

 
147 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ پی ٹی آئی کے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے 1 رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔

  

پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اویس شاہ کو 111 اور ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ سعید کو 36 ووٹ ملے۔

انتھونی نوید سندھ اسمبلی کے پہلے مسیحی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ کراچی سے تعلق رکھنےوالے نوید انتھونی دوسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کےچیئرمین بھی رہے۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا جس کے نتیجے میں حلف اٹھانے والے ارکان کی مجموعی تعداد 157 ہوگئی۔ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا جبکہ جی ڈی اے کے 3 اراکین غیر حاضر رہے۔

114 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی اور 36 نشستوں کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان دوسری بڑی جماعت ہے۔ جی ڈی اے کے 3، جماعتِ اسلامی 1 اور آزاد ارکان کی تعداد 9 ہے۔
 

مصنف کے بارے میں