راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ کے ماہانہ اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق، اب تک صرف سابق وزیراعظم کے کھانے پینے پر ایک کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے جیل میں آنے کے بعد اس مد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، اور اب ان کے ماہانہ اخراجات 6 لاکھ روپے سے بڑھ کر 8 لاکھ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جیل میں کھانے پینے کے اخراجات ان کی فیملی کی جانب سے ادا کیے جاتے ہیں، اور اس رقم کو پی پی اکاؤنٹ میں جمع کروایا جاتا ہے۔