کراچی: میئر عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ گرنے کے حادثے سے محفوظ

کراچی: میئر عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ گرنے کے حادثے سے محفوظ

کراچی :کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد عباسی شہید ہسپتال میں ایک بڑے حادثے سے بچ گئے۔ دونوں افسران اس وقت لفٹ میں پھنس گئے جب وہ چوتھی منزل پر پہنچے اور بعد ازاں لفٹ پہلی منزل سے گر کر نیچے آگری۔

میئر مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال میں ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے کے لیے آئے تھے۔ لفٹ میں سوار افراد کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، جس میں میئر، ڈپٹی میئر اور دیگر 15 افراد موجود تھے۔

حادثے کے بعد ہسپتال میں افراتفری پھیل گئی اور بڑی تعداد میں لوگ لفٹ کے قریب جمع ہو گئے، مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔