2019 میں پاک بھارت جوہری جنگ کا خطرہ تھا، امریکا نے مداخلت کرکے جنگ کو روکا: مائیک پومپیو

2019 میں پاک بھارت جوہری جنگ کا خطرہ تھا، امریکا نے مداخلت کرکے جنگ کو روکا: مائیک پومپیو

نیویارک: سابق امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا ہے کہ 2019 میں پاک بھارت جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا تھا، لیکن امریکا نے مداخلت کرکے جنگ کو روکا ۔

اپنی کتاب میں مائیک پومپیو نے لکھا کہ پلوامہ حملے کے بعد دونوں ممالک میں ایٹمی جنگ کے خطرات تھے اور دونوں ممالک نے جنگ کی تیاریاں بھی شروع کر دی تھیں ۔

پومپیو نے کہا کہ سینئر انڈین عہدے دار نے فون پر بتایا کہ پاکستان حملے کیلئے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے جبکہ بھارت بھی ردعمل کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے ۔

مائیک پومپیو کے مطابق امریکی سفارت کاروں نے دونوں ممالک کو جنگ سے باز رہنے کا مشورہ دیا ، ان کا کہنا تھا اس حوالے سے کوئی اور ملک وہ کردار ادا نہیں کرسکتا تھا جو امریکا نے ادا کیا ۔

مصنف کے بارے میں