وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا

Chief Minister Sindh has announced to hold local body elections in the province
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے نواز شریف اور افغان مشیر کے درمیان ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بارے مجھے میڈیا سے پتا چلا، ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام کی سمت میں جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین، ایران اور افغانستان سے ہمارے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن کو متحد کریں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر منعقد ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مردم شماری پر اعتراضات ہیں اٹھائے ہیں کیونکہ اس سندھ کی آبادی کو کم دکھایا گیا تھا گئی ہے تاہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات ایسے کرائیں گے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔