میثاق معیشت سے پہلے زرداری کرپشن کا حساب دیں، نواز آئیں یا جائیں ان کا اب سیاست میں کوئی رول نہیں: شیخ رشید 

میثاق معیشت سے پہلے زرداری کرپشن کا حساب دیں، نواز آئیں یا جائیں ان کا اب سیاست میں کوئی رول نہیں: شیخ رشید 
سورس: File

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میثاق معیشت سے پہلے زرداری کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔ نواز شریف آئے یا جائے اب پاکستان کی سیاست میں ان کا کوئی رول نہیں۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ کہا کہ امریکا بھارت اعلامیہ کے اگلے روز ہی2 پاکستانی سویلین کو بارڈر پر شہید کیا گیا ۔ پاکستان کو بھرپور جواب دینا چاہیے ۔ مودی اور جوبائیڈن کا اعلامیہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ۔ہمارےفوجی جوان دہشتگردوں کےخلاف روز جام شہادت نوش کر رہےہیں اور امریکا انڈیا اعلامیہ میں ہمیں دہشتگردی کامرتکب ٹھہرایاگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہتھکڑیاں چادر چار دیواری کی تباہی خواتین کی تضحیک یہ ہےشریفوں کی جمہوریت ۔ خود سیروتفریح موج میلےپر ہےغریب بےبس215ارب روپےکا مزید ٹیکس ،10روپےپیٹرول پرمزید لگ رہےہیں ۔ مہنگائی بیروزگاری لوڈشیڈنگ اجناس کی قلت غریب کامقدر ہے ۔ ساری دنیاکومعلوم ہےیہ کرپٹ غیرمقبول اورچوردروازےسےلایاگیاقبضہ گروپ ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ غیر مقبول حکمران جب صرف تقریروں اور تصویروں کے لیے لائے جاتے ہیں تو اقتصادی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں تباہ و برباد ہوجاتی ہیں ۔ یہ الیکشن میں جانےکی پوزیشن میں نہیں نہ عوام انہیں مانتی ہےنہ ہی دنیا انہیں تسلیم کرتی ہے ، یہ عوام کےسہارےنہیں بےساکھیوں کےسہارےچل رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اپنے اثاتے اپنی دولت اپنی اولاد ملک سے باہر ہیں اگر یہ اپنے اثاثے ملک کے اندر لے آئیں توملک کےآدھےمسئلے حل اورIMF کا دباؤ کم ہوجائے۔ 13مردہ پارٹیوں نے ملک کوغریب کا قبرستان بنادیا ہے ۔ زرداری کو میثاق معشیت سے پہلے کرپشن کا حساب دینا ہوگا ۔ نوازشریف کے آنے یا نا آنے سے اب سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 

شیخ رشید کا کہناتھا کہ ڈیڑھ درجن دورے وزیراعظم شہباز شریف کے،50 دورے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے،20 کے قریب دورے نائب وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے اور نتیجہ۔ مودی کا امریکی دورہ نکلا۔ ریڈ کارپٹ استقبال ہوا ۔21  توپوں کی سلامی دی گئی ۔وائٹ ہاؤس میں مودی کی پسندیدہ سبزیوں والا ڈنر اورامریکی کانگریس کا مودی کا کھڑے ہو کر استقبال  ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ بائیڈن مودی مل کر کہہ رہے پاکستان جیشِ محمد،لشکرِ طیبہ،حزب المجاہدین کے خلاف کارروائی کرے۔ پاکستان یقینی بنائے کہ اس کی زمین دہشت گردی کیخلاف استعمال نہ ہو ممبئی اور پٹھانکوٹ حملوں کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ معاشی محاذ ہو،داخلی محاذ ہو یا خارجہ محاذ،موجودہ حکومت 75 سالہ تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہوئی۔

مصنف کے بارے میں