قوانین کی خلاف ورزی،نیمار کے گھر کی تعمیرروک دی گئی، بھاری جرمانہ بھی ہوگا

قوانین کی خلاف ورزی،نیمار کے گھر کی تعمیرروک دی گئی، بھاری جرمانہ بھی ہوگا

ریوڈی جنیرو: برازیل کے فٹبالر نیمار کے گھر کی تعمیر روک دی گئی ،جرمانہ بھی کیاجائے گا۔  برازیل کے فٹبالر  نیمار  کے گھر کی تعمیر قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے روکی گئی ہے۔ 

اس بارے میں متعلقہ حکام کاکہنا ہےکہ  ریو ڈی جنیرو کے کوسٹل ٹائون میں نیمار کے گھر کی تعمیر کے دوران کئی ماحولیاتی خلاف ورزیاں  ہوئیں۔  جس کی وجہ سے نا  صرف وہاں پر تعمیراتی کام کو رکوادیاگیا ہے بلکہ  معروف فٹبالر کو اس وجہ سے ایک ملین ڈالر تک جرمانہ  بھی کیا جاسکتا ہے۔


حکام کے مطابق جب وہ تعمیراتی کام رکوانے گئے تو نیمار کے والد نیمار ڈی سلوا سانتوس نے رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔  جس پر انہیں  حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں