سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہو گی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 6 رکنی بینچ فوجی عدالتوں کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بینچ کا حصہ ہیں۔


 جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے اپیلوں کی جلد سماعت اور 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے، ان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 6 رکنی بینچ نے فریقین کو نوٹس دیئے بغیر ملزموں کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا کہ 6 رکنی بینچ ٹوٹ چکا، فوجی عدالتوں میں ٹرائل مکمل ہو چکا، بری ہونے والے کسی ملزم کو رہا نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ نے ملزموں کی رہائی سے نہیں روکا تھا لہٰذا فوجی عدالتوں سے متعلق اپیلوں کو آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

یاد رہے کہ 20 مارچ کو سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ملٹری ٹرائل کے خلاف اپیلوں کی جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے گزشتہ روز اپنے وکیل ایڈووکیٹ خواجہ احمد حسین کے ذریعے ایک درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی کہ اگر اپیل خارج کر دی گئی تو شہریوں کو بلا جواز کئی مہینوں تک فوجی حراست میں رہنا پڑے گا۔

مصنف کے بارے میں