سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی

 سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ   میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت  عید الفطر کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔

سٹس شاہد بلال حسن نے شہری شاکر محمود کی  سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق سپریم کورٹ مصروف ہونے کی بنا پر پیش نہ ہوے ۔

عدالت میں وفاقی حکومت وزرات داخلہ اور دیگر فریقین نے جواب داخل نہ کرایا۔ عدالت نے تمام فریقین کو آئندہ سماعت تک جواب داخل کرانے کی ہدایت  کردی گئی ۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت قانون،وزارت اطلاعات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی ہے،اطلاعات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اطلاعات تک رسائی پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔حکومت کی جانب سے ٹویٹر پر پابندی عائد کی گئی ہے، حکومت تمام سوشل میڈیا پر عائد پابندیاں ختم کرئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سوشل میڈیا پر پابندی کے تمام نوٹفکیشن کلعدم قرار دینے کا حکم دے۔

مصنف کے بارے میں