پشاور: پیسکو حکام اور ایم پی اے فضل الٰہی کے مابین مذاکرات، بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ختم

پشاور: پیسکو حکام اور ایم پی اے فضل الٰہی کے مابین مذاکرات، بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ختم

پشاور: پیسکو حکام اور ایم پی اے فضل الٰہی کے مابین مذاکرات کے بعد مظاہرین نے رحمن بابا ہزار خوانی گرڈ سٹیشن کے باہر احتجاج ختم کردیا ہے۔

مذاکرات میں گرڈ سٹیشن سے ملحقہ علاقوں میں 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر اتفاق ہوا ہے جبکہ ایم پی اے فضل الٰہی نے کنڈوں کیخلاف مہم میں پیسکو اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث پشاور میں عوام سراپا احتجاج تھے۔ احتجاج کے دوران عمائدین علاقہ گرڈ سٹیشن سمیں داخل ہوئے اور خود علاقے کی بجلی بحال کردی۔ 

ایم پی اے فضل الٰہی کی قیادت میں مظاہرین ہزار خوانی گرڈ سٹیشن کے باہر جمع ہوئے، پولیس حکام کی موجودگی میں عمائدین علاقہ نے گرڈ سٹیشن کے اندر جا کر خود علاقے کی بجلی بحال کی۔ 

پشاور کے شہری علاقوں میں 8سے 10جبکہ مضافات 20، 20گھنٹے بجلی بند رہتی ہے، شدید گرمی کے دوران بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش سے لوگ نڈھال اور معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔

مصنف کے بارے میں