شاہ محمود قریشی سے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تفتیش، لاہور کی جے آئی ٹی اڈیالہ جیل پہنچ گئی

شاہ محمود قریشی سے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تفتیش، لاہور کی جے آئی ٹی اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی: شاہ محمود قریشی سے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی تفتیش کیلئے لاہور میں قائم جے آئی ٹی ممبران اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئے۔


اڈیالہ جیل پہنچنے والے جے آئی ٹی ممبران کی سربراہی ایس پی شہزاد کر رہے ہیں، پانچ رکنی جے آئی ٹی ٹیم میں ڈی ایس پی عثمان، انسپکٹر مالک، انسپکٹر علیم،انسپکٹر ندیم شامل ہیں۔ 

جے آئی ٹی ممبران ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہو گئے، جے آئی ٹی ممبران لاہور میں 9 مئی واقعات سے متعلق سابق وزیر خارجہ سے تفتیش کرینگے۔

مصنف کے بارے میں