سرگودھا، مبینہ طور پر قران پاک کی بے حرمتی پرمشتعل مظاہرین نے گھرکو آگ لگا دی

سرگودھا، مبینہ طور پر قران پاک کی بے حرمتی پرمشتعل مظاہرین نے گھرکو آگ لگا دی

سرگودھا: سرگودھا کے علاقہ مجاہد کالونی میں مبینہ طور پر قران پاک کی بے حرمتی کے واقعے پرعلاقے میں اشتعال پھیل گیا۔ مشتعل مظاہرین نے جوتوں کی ایک فیکٹری اور گھر کو کو اگ لگا دی۔

سرگودھا کے گنجان اباد علاقہ مجاہد کالونی میں جہاں مسلم اور کرسچن کمیونٹی عرصہ دراز سے مل کر رہ رہے تھے آج صبح اس وقت افسوسناک واقعہ ہوا جب مبینہ طور پر قران پاک کے اوراق کو اگ لگا کر شہید کیا گیا۔اس واقعے کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا اور کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے پر قران پاک کی بے حرمتی کا الزام لگایا گیا مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے دکانیں بند کروا دی اور پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی۔

مشتعل ہجوم نے جوتوں کی ایک فیکٹری اورسلطان مسیح نامی شخص کی طرف سے قرآن پاک کو جلائے جانے کے واقعہ کی اطلاع پر علاقہ کے سینکڑوں افراد نے اس کے گھر پر حملہ کر دیا اور  گھر کے ایک حصہ کو آگ لگا دی۔ 

پولیس نے لاٹھی چارج آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مسیحی خاندان کو گھر سے نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا اور  درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا ۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مشتعل ہجوم نے گھر کے کچھ حصہ کو مسمار کرکے آگ لگا دی ہجوم کی طرف سے گھر پر پتھراؤ بھی کیا گیا پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سلطان مسیح اور اہل خانہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 قران پاک کی بے حرمتی کے الزام میں مبینہ طور پر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔جس کو علاقے کے لوگوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا مبینہ طور پر اسی شخص پر قران پاک کی بے حرمتی کا الزام ہے۔ضلع بھر کی پولیس کے علاوہ خوشاب سے بھی پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی امن کمیٹی کے اراکین بھی علاقہ میں پہنچ گئے اور لوگوں سے پرامن رہنے کی درخواست کرتے رہے۔

 ڈی پی اسد اعجاز اور آر پی او شارق کمال صدیقی بھی علاقہ میں موجود رہے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی پولیس نے اشتعال پھیلانے والے 25سے زائد افراد کو بھی گرفتار کر لیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔ تاہم اشتعال پھیلانے والے افراد کو گرفتاری کے لیے ٹیمیں علاقہ میں موجود ہیں۔

 آرپی او شارق کمال صدیقی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی بے حرمتی کے واقعہ کی مکمل انکوائری کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے کسی کو بھی اشتعال انگیزی یا شر پسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے حالات پولیس کے کنٹرول میں ہیں علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بدستور تعینات ہیں۔

دوسری جانب  وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل موقع دیکھنے روانہ ہو گئے،سیکرٹری داخلہ پنجاب مجاہد کالونی جائے حادثہ پر جائیں گے،سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل حادثہ کی وجوہات اور تحقیقات کا جائزہ لیں گے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے واقعہ کے فوری بعد تمام اعلی افسران کو ہر پہلو سے جانچ کا حکم دیا تھا۔

سیکرٹری داخلہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیں گے،اسلام اور قرآن پاک کی حرمت پر جان بھی قربان ہے۔ پاکستان ہم سب کا، مذہب کی آڑ میں کسی کے ساتھ ذیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔مکمل تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں